30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

ضرور جانیے

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے بلے باز فن ایلن نے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جبکہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز ہی بنا سکی۔

بابر اعظم 58 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، فخر زمان 19، اعظم خان 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 16 اور وسیم جونیئر نے ایک رن بنایا۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستان کی جانب سے آج کے میچ کے لیے اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے جبکہ محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ .

اس کے علاوہ قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر) ٹیم میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی پیٹ کے پٹھوں میں تناؤ کے باعث اس میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق اس حوالے سے کسی سنگین انجری کی تشخیص نہیں ہوئی اور آئندہ 2 میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نیوزی لینڈ میں جاری پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلنیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دے کر...