28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

بھارت میں بینک لاکر میں پڑے خاتون کے 18 لاکھ روپے دیمک کھا گئی

ضرور جانیے

بھارتی شہر مرادآباد میں بینک لاکر میں 18 لاکھ روپے رکھنے والی خاتون لاکر کھول کر دنگ رہ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے ایک سال بعد بینک لاکر کھولا تو پتہ چلا کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے جو 18 لاکھ روپے رکھے تھے وہ دیمک کھا گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق خاتون نے گزشتہ سال اکتوبر میں بینک لاکر میں 18 لاکھ روپے رکھے تھے، بینک نے اسے کسٹمر کی معلومات اور دیگر تصدیقی عمل کے لیے بینک بلایا تھا۔

میڈیا کے مطابق خاتون نے جب یہ دیکھنے کے لیے اپنا لاکر کھولا کہ کیا سب کچھ ٹھیک ہے تو وہ دنگ رہ گئیں۔

دیمک کے حملے کے بعد بڑی محنت سے جمع کیے گئے اور لاکروں میں رکھے گئے کرنسی نوٹ کاغذ کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں میں تبدیل ہو گئے۔

اس واقعے سے بینک حکام بھی حیران رہ گئے اور جب اس معاملے کو بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا اور میڈیا نے بینک سے جواب مانگا تو بینک کے عملے نے کہا کہ ایک رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو بھیج دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ بینک کا عملہ اس کے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کر رہا۔

متاثرہ الکا پاٹھک کا کہنا ہے کہ اگر مجھے بینک سے جواب اور تعاون نہیں ملا تو میں معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے میڈیا کی مدد لوں گی۔

پسندیدہ مضامین

دلچسپ وعجیببھارت میں بینک لاکر میں پڑے خاتون کے 18 لاکھ روپے دیمک...