35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

گوگل پکسل 8 سیریز کے 2 فون متعارف

ضرور جانیے

گوگل نے اپنے 2 نئے اسمارٹ فونز پکسل 8 اور پکسل 8 پرو متعارف کرا دیئے ہیں۔

یہ نئے فون ٹائٹن ایم 2 سیکیورٹی چپ کے ساتھ ٹینسر جی 3 پروسیسر سے چلائے جاتے ہیں۔

یہ نیا پروسیسر دونوں اسمارٹ فونز میں ریئل ٹائم ٹرانسلیشن جیسے گوگل کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی خصوصیات کو قابل بنائے گا۔

پکسل 8 میں 8 جی بی ریم ہوگی جبکہ پکسل 8 پرو میں 12 جی بی ریم ہوگی اور دونوں پانی اور دھول کے خلاف مزاحمت کرنے والے فون ہیں۔

پکسل 8 پرو میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.7 انچ ڈسپلے ہے۔

فون کی بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 50 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 48 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 48 میگا پکسل 5 ایکس زوم کیمرے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 10.5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔

درجہ حرارت کا سینسر

کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ جلد کے درجہ حرارت کا سینسر بھی ہے جس کا مقصد اشیاء کے درجہ حرارت کا پتہ لگانا ہے۔

گوگل کے فوٹو انبلر، میجک ایریزر اور مارکو فوکس جیسے فیچرز کو بھی دونوں فونز کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ پرو ماڈل میں نیا پرو کنٹرولز فیچر بھی دیا گیا ہے۔

پرو ماڈل میں 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 30 واٹ چارجنگ اسپیڈ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پکسل 8 میں 6.2 انچ ڈسپلے ہے جبکہ بیک پر 50 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ ہے۔

ون میں فرنٹ پر 10.5 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ ڈیوائس میں 4575 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

گوگل نے 7 سال تک دونوں فونز کے لیے آپریٹنگ سسٹم اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

پکسل 8 کی قیمت 700 ڈالر (تقریبا 2 لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی جبکہ پکسل 8 پرو کی قیمت 1000 ڈالر (2 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

پسندیدہ مضامین

موبائلگوگل پکسل 8 سیریز کے 2 فون متعارف