25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل، 5 ماہ بعد باؤلنگ کا آغاز کرسکیں گے

ضرور جانیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری لندن میں مکمل کرلی گئی ہے، ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق نسیم شاہ 5 ہفتوں کے آرام کے بعد بولنگ شروع کرسکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی لندن میں ٹینڈن سرجری ہوئی۔ ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کو 5 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، آرام کے بعد نسیم شاہ ہلکی بولنگ کا آغاز کرسکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نسیم شاہ کے منیجر مغیض شیخ نے اپنے اکاؤنٹ سے سرجری کے بعد فاسٹ بولر کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ نسیم شاہ سرجری کے بعد متحرک ہیں اور جلد ہی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

نسیم شاہ کے منیجر نے بھی مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونا پڑا تھا۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کو دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ نسیم شاہ کے مکمل فٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر احسان اللہ کی کہنی کے محافظ کو ایک ماہ بعد ہٹا دیا جائے گا۔ فاسٹ بولر احسان اللہ کی بحالی محافظ کے آنے کے بعد شروع ہوگی۔ فاسٹ بولر احسان اللہ کی گزشتہ ماہ کہنی کی سرجری ہوئی تھی۔

پسندیدہ مضامین

کھیلنسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل، 5 ماہ بعد باؤلنگ کا...