28.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

پہلی بار ایک پاکستانی خاتون خلا میں جانے کیلئے تیار

ضرور جانیے

پاکستانی خاتون نمیرا سلیم اکتوبر 2023 میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گی۔

وہ خلا میں جانے والی پہلی پاکستانی ہوں گی اور یہ امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کے نئے مشن سے ممکن ہوگا۔

گلیکٹک 04 مشن 5 اکتوبر کو نیو میکسیکو میں اسپیس پورٹ امریکہ سے اڑان بھرے گا۔

دبئی سے تعلق رکھنے والی نمیرا سلیم قطب شمالی (2007) اور جنوبی قطب (2008) پر پاکستانی پرچم لہرانے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ ورجن گلیکٹک نے جون 2023 کے آخر میں خلا میں پہلی کمرشل پرواز لینے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

لیکن اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے بلکہ اٹلی کے ماہرین کو خلا میں لے جایا گیا۔

پہلی خلائی پرواز

بعد ازاں اگست میں کمپنی نے سیاحوں کے لیے پہلی خلائی پرواز کا آغاز کیا تھا جبکہ ستمبر میں ایک پرواز بھی سیاحوں کو خلا میں لے گئی تھی۔

نمیرا سلیم بھی اس کمپنی کے آئندہ مشن میں موجود ہوں گی۔

18 ستمبر کو ایک ایکس (ٹویٹر) پوسٹ میں ، انہوں نے خلائی سفر کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

اس مشن میں نمیرا سلیم سمیت 3 سیاح سوار ہوں گے جو کمپنی کے وی ایس ایس یونٹی خلائی جہاز کے کیبن میں ہوں گے۔

یہ کمپنی کی مجموعی طور پر چوتھی کمرشل خلائی پرواز ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ کمپنی تقریبا 2 دہائیوں سے خلا میں کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

نمیرا سلیم امریکی کمپنی کی خلائی سیاحت کے لیے ٹکٹ خریدنے والے پہلے 100 افراد میں شامل ہیں۔

انہوں نے 2006 میں اس سفر کا ٹکٹ بک کرایا تھا اور اب انہیں خلا میں جانے کا موقع مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 2006 میں نمیرا سلیم کو پہلی پاکستانی خلاباز قرار دیا تھا اور انہیں 2011 میں میڈل آف ڈیفائنٹ سے نوازا گیا تھا۔

پسندیدہ مضامین

خواتینپہلی بار ایک پاکستانی خاتون خلا میں جانے کیلئے تیار