29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

ڈانٹ پڑنے پر بچی نے والد برائے فروخت کا اشتہار لگا دیا

ضرور جانیے

نئی دہلی: والدین کا اپنے بچوں کو ڈانٹنا اور تکرار معمول کی بات ہے لیکن ایک لڑکی نے ڈانٹ نے کے بعد غیر معمولی ردعمل دے دیا۔

بھارت میں ایک 8 سالہ بچی کا اپنے والد سے اس وقت معمولی جھگڑا ہو گیا جب لڑکی نے اپنے دروازے پر ‘والد برائے فروخت’ کا اشتہار لگا دیا۔

ہاتھ سے لکھے ہوئے اشتہار میں لڑکی نے لکھا کہ ‘والد برائے فروخت، قیمت 2 لاکھ روپے، مزید معلومات کے لیے گھنٹی بجائیں۔’

لڑکی کے والد میلان کوہولک نے اپنے سوشل میڈیا پر اشتہار کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ معمولی جھگڑے کے بعد اشتہار دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے کافی اچھا نہیں ہوں۔

اشتہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کچھ صارفین نے لڑکی کے رد عمل کو دلچسپ اور غیر معمولی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘میری لڑکیاں، شاید وہ مجھ سے صرف 20 ہزار روپے وصول کریں۔’ کچھ صارفین کا خیال تھا کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔

ایک صارف نے لڑکی کی ہینڈ رائٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت ہینڈ رائٹنگ عام ہوا کرتی تھی لیکن اب یہ تقریبا ختم ہو چکی ہے۔

پسندیدہ مضامین

دلچسپ وعجیبڈانٹ پڑنے پر بچی نے والد برائے فروخت کا اشتہار لگا دیا