30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

ورلڈکپ : بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

ضرور جانیے

بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں آج افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دھرم شالا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ میں افغان ٹیم کی قیادت رحمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر کہا کہ اس گراؤنڈ میں فاسٹ بولرز کو ابتدائی طور پر کچھ مدد مل سکتی ہے، ہمارے پاس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہے، اچھا آغاز کرنا ضروری ہے۔

دونوں ٹیموں کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بنگلہ دیش: شکیب الحسن (کپتان)، لٹن داس، تنویر حسن، نجم حسین شانتو (نائب کپتان)، مہدی حسن معراج، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، توہید ہردوئی، محمود اللہ، تاسین احمد، شرف الاسلام، مستفیض الرحمان۔

افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الحق فاروقی۔

دوسری جانب ایونٹ کا چوتھا میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے تھے جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ حیدرآباد میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی۔

پسندیدہ مضامین

کھیلورلڈکپ : بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا...