35.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹونٹی میچ، ایک تبدیلی کے ساتھ قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان

ضرور جانیے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

کرائسٹ چرچ میں آج ہونے والے چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

گیارہ کھلاڑیوں میں کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان صائم ایوب، بابر اعظم اور فخر زمان کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، حارث رؤف اور زمان خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات 11 بجے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، گزشتہ روز آخری 8500 ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو لگاتار تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلنیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ٹی ٹونٹی میچ، ایک تبدیلی کے ساتھ...