38.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

معصوم چڑیا کا سبق

ضرور جانیے

کل ایک چڑیا کو دیکھا میں نے
زمیں سے دانہ وہ چگ رھی تھی
بڑا ہی معصوم تھا وہ منظر
ذرا سی چونچ سے وہ اپنی
ذرا سے پوٹے کو بھر رہی تھی
اسی سمے میں میں نے دیکھا
کہ ایک کوا کہیں سے آکر بڑی اکڑ سے
جھپٹ پڑا اور اپنے پنجوں میں
پیاری چڑیا کو یوں دبوچا
غرور اس کی نگاہ میں تھا
وجود اس کا تھا ظالموں سا
پکڑ کے چڑیا کو جونہی اس نے
اڑان کے رخ پہ پر اٹھایا
تو میں نے دیکھا عجیب منظر !
تھا غول چڑیوں کا آسماں پر
بڑی ہی تیزی سے نیچے آیا
تھی گویا فوج دفاع انکی
جو تیار تھی کہ جس دم
کوئ بھی حملہ کہیں بھی ھوگا
مدد کو پہنچیں گے مظلوم کی ھم
عجیب سرعت سے ساری چڑیاں
برس پڑیں اور نوچ ڈالا تھا سر کو اس کے
وہ کوا ظالم اب انکے رحم کرم پہ آخر
چھڑا کے جان اپنی بھاگا
تو میں نے دیکھا کہ مظلوم چڑیا
تشکرانہ نگاہ سے اپنی
دفاعی فوجوں کو تک رہی تھی
اور آسماں کی بلندیوں پہ وہ اڑتی جاتی
وہ کہہ رھی تھی
شرم کرو اے وہ لوگوں
جو اپنے زعم و غرور میں ھو
سمجھ رھے ھو جو خود کو انساں
تمھاری دھرتی پہ ظلم کی انتہا ہوئ ھے
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ ظالم
ضعیف لوگوں پہ پھٹ پڑا ھے
وہ پھول سے معصوم بچے
وہ ان کے سر بھی کچل رھا ھے
کہاں ھو تم امن کے دعویداروں
ذرا تو دیکھو یہ غول چڑیوں کا کیسے آیا
چھڑا لیا مجھ کو سب نے ملکر
تمھیں ذرا بھی شرم نہیں ھے
کوئ بھی فوج دفاع نہیں ھے
یہ بزدلی کا لبادہ تم نے
جو خوف ظالم سے اوڑھ ڈالا
تمھیں بھروسہ نہیں خدا پر ؟
کہ اس کا وعدہ ھے پکا ٹھکا
ھے اس کا وعدہ بہادروں سے
جو حق کے خاطر ڈٹے گا حق پہ
ھماری طرح سے کامیابی
ھمیشہ اس کے پروں پہ ھوگی
خدارا سوچو
خدارا سمجھو
مجھ ایک چڑیا کی بات سن لو
بنو بہادر بنو بہادر !!!!
مجھ ایک چڑیا کی بات سن لو !!!

کلام اھلیہ ڈاکٹر عثمان انور

پسندیدہ مضامین

اردوسٹوریزمعصوم چڑیا کا سبق