30.9 C
Karachi
Saturday, May 18, 2024

پاکستانی نژاد برطانوی سفارت کار کے لیے قابل فخر لمحہ

ضرور جانیے

پاکستانی نژاد برطانوی سفارت کار کے لیے قابل فخر لمحہ.لندن-پاکستانی نژاد برطانوی سفارتکار فوزیہ یونس نے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل مقرر ہونے کی تاریخ رقم کردی۔

وہ اس وقت اسلام آباد میں ایک سینئر برطانوی سفارتکار کے طور پر کام کر رہی ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی کینیڈا روانہ ہوں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل کے طور پر تعینات ہونے پر فخر ہے۔ خاص لمحہ ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پہلی بار ہے کہ ایک برطانوی مسلمان خاتون کو سفارتی عہدے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

فوزیہ یونس

ان کا کہنا تھا کہ ‘جو لڑکیاں میری طرح نظر آتی ہیں، جو برادریوں کے اندر اور باہر سے تعصب، نسل پرستی اور جنس پرستی سے نبرد آزما ہیں، جن سے کہا جاتا ہے کہ وہ ایسا نہیں کر سکتیں، یا یہ کہ وہ اس کردار کو محسوس نہیں کرتی ہیں۔ کسی کو بھی اپنی طاقت کو کم نہ کرنے دیں۔ آپ دنیا کو تبدیل کر سکتے ہیں. میری آواز تلاش کرنے میں میری مدد کرنے کے لئے میرے ساتھیوں اور پرانے / نئے باسوں کو مشورہ اور چیلنج کے ہر لفظ کے لئے پکاریں. ہم آج کے برطانیہ کی خدمت اور نمائندگی کرتے ہیں، ہم ہم سب کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم اپنے تمام مستقبل کو تشکیل دیتے ہیں، میں ٹورنٹو میں ایسا کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا!

اس سے قبل انہیں برطانوی ہائی کمیشن میں ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن تعینات کیا گیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ برمنگھم میں پاکستانی والدین کے ہاں پیدا ہوئیں اور یو کے فارن سروس میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل برمنگھم اور کیمبرج کی یونیورسٹیوں سے گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔

پسندیدہ مضامین

خواتینپاکستانی نژاد برطانوی سفارت کار کے لیے قابل فخر لمحہ