29.9 C
Karachi
Saturday, May 4, 2024

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

ضرور جانیے

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں 9 جنوری سے کلاسز دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب بھر کے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 7 دن، موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک ہوں گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں 9 جنوری سے دوبارہ کلاسز شروع ہوں گی، سکولوں میں کلاسز کے آغاز پر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی کالجز کی تعطیلات میں بھی توسیع کر دی گئی، موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالجز میں 9 جنوری سے کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی۔

پنجاب یونیورسٹی نے بھی موسم کی تعطیلات میں توسیع کر دی، پنجاب یونیورسٹی نے بھی سرما کی تعطیلات میں 8 جنوری تک توسیع کر دی، اس سے قبل صوبے بھر کے کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات 31 دسمبر تک تھیں۔

پسندیدہ مضامین

بچےپنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع