29.9 C
Karachi
Sunday, June 2, 2024

سُروں کی ملکہ ’نورجہاں‘ کی 23 ویں برسی

ضرور جانیے

ملکہ ترنم نورجہاں کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت چکے ہیں، گلوکارہ آج بھی اپنی سریلی آواز کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

نور جہاں نے اپنی آواز سے 22 ہزار سے زائد گانوں کو یادگار بنایا جبکہ گلوکارہ نے تقریبا 40 فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہونے والی اللہ وسائی نے  نور جہاں کے نام سے مشہور ہوئیں جنہیں ان کی آواز پر ملکہ ترنام کے لقب سے نوازا گیا۔

نور جہاں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ‘پنڈ دی کڈی’ سے کیا اور اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔ زمانہ کے مقبول گانوں میں ‘مجھ سے پہلے سی محبت’، ‘گئے گی دنیا گیت میرے’، ‘چاندنی راتیں’ اور دیگر شامل ہیں۔

دھنوں کی ملکہ نور جہاں نے 1965 میں پاک بھارت جنگ کے دوران دل کو چھو لینے والے قومی نغمے گائے تھے جن کی تازگی آج بھی برقرار ہے۔

نور جہاں کو صدارتی ایوارڈ برائے بہترین کارکردگی، تغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

وہ 23 دسمبر 2000 کو 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

پسندیدہ مضامین

شوبزسُروں کی ملکہ ’نورجہاں‘ کی 23 ویں برسی