29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید

ضرور جانیے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جہاں مزید 400 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 400 کے قریب فلسطینی شہید اور 734 زخمی ہوئے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جنگ روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج رفح، خان یونس اور ناصرت میں پناہ گزین کیمپوں پر مسلسل بمباری کر رہی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے جنوبی علاقے پر 2 ہزار پاؤنڈ کے بم گرائے ہیں اور اسرائیل نے جان بوجھ کر اس علاقے میں بم گرائے ہیں جہاں سے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بھی جوابی کارروائی کر رہی ہے اور جنگ میں اب تک 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 139 اسرائیلی فوجی زمینی کارروائیوں میں مارے گئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 53 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلغزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹوں میں تقریباً 400 فلسطینی شہید