15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

سوئی ناردرن گیس نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز لگا دیے

ضرور جانیے

سوئی ناردرن گیس نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کردیے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے خاموشی سے فکسڈ چارجز کی وصولی کی اجازت دے دی ہے اور نومبر کے گیس بلوں میں فکسڈ چارجز شامل کرکے بل جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 0.9 ہیکٹر گیس استعمال کرنے والے محفوظ صارفین 400 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز ادا کریں گے جبکہ 1.5 ہیکٹر تک استعمال کرنے والے غیر محفوظ صارفین کو ایک ہزار روپے کا اضافی بل ادا کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں، یہ صارفین کے ساتھ زیادتی ہے لیکن ہم مجبور ہیں۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ان فکسڈ چارجز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر سکتے ہیں، اندازہ ہے کہ یہ سالانہ 60 سے 70 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارسوئی ناردرن گیس نے صارفین پر اربوں روپے کے اضافی ماہانہ فکسڈ...