30.9 C
Karachi
Thursday, June 13, 2024

چنیوٹ: 50 افراد کے قتل میں ملوث مطلوب دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک

ضرور جانیے

لاہور: 50 افراد کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق چنیوٹ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں 50 افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد غضنفر ندیم مارا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد غضنفر ندیم کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد غضنفر ندیم فیصل آباد میں 11 بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا، غضنفر ندیم فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں بھی ملوث تھا اور غضنفر ندیم مذہبی منافرت پر مبنی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا، دہشت گرد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کیا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانچنیوٹ: 50 افراد کے قتل میں ملوث مطلوب دہشتگرد پولیس مقابلے میں...