15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

زینب عباس ذاتی وجوہات پر ورلڈکپ چھوڑ کر گئیں، آئی سی سی

ضرور جانیے

زینب عباس کے معاملے پر آئی سی سی نے وضاحت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ زینب عباس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ورلڈ کپ چھوڑ دیا۔

زینب عباس ہفتہ کے روز ہی بھارت سے روانہ ہوئی تھیں۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والی پاکستانی میزبان زینب عباس سیکیورٹی اقدامات کے باعث بھارت چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں زینب عباس پر دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے اس نے حفاظتی اقدامات کے طور پر بھارت چھوڑ دیا تھا۔ زینب عباس نے یہ قدم براڈکاسٹرز اور اہل خانہ کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔

اسپورٹس نیوز ویب سائٹ ‘کرکٹ پاکستان’ کے مطابق بھارت میں ایک وکیل نے زینب عباس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے سوشل میڈیا پر ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف پیغامات لکھے۔

واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست 4 اکتوبر کو دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے زینب عباس پر 9 سال قبل ہندو مخالف ٹوئٹ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلزینب عباس ذاتی وجوہات پر ورلڈکپ چھوڑ کر گئیں، آئی سی سی