23.9 C
Karachi
Tuesday, February 27, 2024

آپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے، فضل الرحمان

ضرور جانیے

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، آپ الیکشن کے بارے میں فکر مند ہیں جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی مسائل اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے اور وقت کے ساتھ حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، ایسے میں ہمیں ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ الیکشن کے حوالے سے پریشان ہیں جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے، اگر الیکشن ہوئے تو انتخابی عمل میں خلل پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جنگ میں میرے اور مخالف کے ہاتھ کھلے ہونے چاہئیں، میری خواہش ہے کہ ہر سیاستدان جیل سے باہر ہو لیکن اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ مسلمان نہیں ہے۔ اگر میرے مخالف کو جیل میں ڈال دیا جائے اور میں ریلیاں نکالوں تو مزہ نہیں آتا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں لیکن جب قانون حرکت میں ہو تو کسی سے اظہار یکجہتی نہیں کر سکتے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانآپ کو الیکشن کی فکر ہے جبکہ ریاست ڈوب رہی ہے، فضل...