29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹر سائیکل سواروں نے بچت کیلئے کیا کرنا شروع کردیا؟

ضرور جانیے

مہنگے پیٹرول سے پریشان لوگوں نے پیسے بچانے کے لیے موٹر سائیکلوں میں خطرناک ایل پی جی کٹس نصب کرنا شروع کردیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کو بہت اچھا اوسط مل رہا ہے، ایک لیٹر پیٹرول پر 40/45 کلومیٹر کا سفر کرنے والی موٹر سائیکل ایک کلو ایل پی جی پر 100 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

خیرپور میں ایل پی جی کی طلب بڑھنے پر کٹ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا، ایل پی جی کٹ کی قیمت 4500 سے بڑھ کر 6000 ہوگئی۔

یاد رہے کہ ایل پی جی پر موٹر سائیکل چلانا خطرناک ہے۔

اس سے قبل نگران وفاقی حکومت نے عوام کو امید دی تھی کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول سستا ہو جائے گا۔

کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ اگر کرنسی مستحکم ہوئی ہے تو نتائج بھی اچھے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے میں بہتری آئی ہے، ڈالر کی قدر میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی کرنسی بن چکی ہے۔ امید ہے کہ پہلی تاریخ کو پٹرول کی قیمتوں کے بارے میں اچھی خبر ملے گی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانمہنگے پیٹرول سے پریشان موٹر سائیکل سواروں نے بچت کیلئے کیا کرنا...