25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

ورلڈکپ : جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 149 رنز سے شکست دیکر چوتھی فتح حاصل کرلی

ضرور جانیے

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی چوتھی فتح حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ چوتھی شکست ہے۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کاک نے 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کوئنٹن ڈی کوک کی موجودہ ورلڈ کپ میں یہ تیسری سنچری تھی۔

اس کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 60، ہینڈرکس نے 12، وین ڈیر ڈوسن نے ایک رن بنایا جبکہ ڈیوڈ ملر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

وکٹ

بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2، مہدی حسن معراج، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کے 383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمود اللہ نے 111 رنز کی اننگز کھیلی، لٹن داس 22، نسیم احمد 19، حسن محمود 15، تنویر حسن 12، مہدی حسن معراج 11 اور مشفق الرحیم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مستفیض الرحمان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے گرل کوزی نے 3 جبکہ مارکو جانسن، لز ولیمز اور ربادا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پوائنٹس ٹیبل

آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے۔

بنگلہ دیش 5 میں سے 4 میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔

واضح رہے کہ گروپ مرحلے کے اختتام پر ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پسندیدہ مضامین

کھیلورلڈکپ : جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 149 رنز سے شکست دیکر...