25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

ورلڈ کپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ضرور جانیے

احمد آباد:کرکٹ کی دنیا کا نیا بادشاہ کون بنے گا اس کا فیصلہ آج ہوگا۔ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھ میں ہے جبکہ آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنز کر رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہم میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں، ہم میچ جیت کر شائقین کو سرپرائز دینے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، وہ بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ناقابل شکست

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی ٹیم لگاتار 10 میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ابتدائی 2 میچ ہارنے کے بعد اگلے 8 میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

ورلڈ کپ کے میچوں میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 13 مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں جن میں سے 8 میں کینگروز نے حصہ لیا جبکہ فتح بھارت کو 5 میں ملی۔ رواں ورلڈ کپ 2023 کے لیگ مرحلے میں بھی بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دیا گیا تھا

آسٹریلوی ٹیم آٹھویں بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیل رہی ہے جبکہ بھارتی ٹیم چوتھی بار فائنل کھیل رہی ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 2003 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں کینگروز نے 125 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

آج کے میچ کے لئے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلوی اسکواڈ

آسٹریلوی اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔

بھارتی اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہل، رویندر جڈیجہ، شردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو اور محمد سراج۔

پسندیدہ مضامین

کھیلورلڈ کپ فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ...