29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

ورلڈکپ :انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

ضرور جانیے

آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔

پونے میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدر لینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین اسٹوکس نے 108 رنز کی اننگز کھیل کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی 84 گیندوں کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

ان کے ساتھی ڈیوڈ ملان 87 اور کرس ووکس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جونی بیئرسٹو 15، جو روٹ 28، ہیری بروک 11 اور کپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے باسدی لیڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آریان دت اور لوگن وان بیک نے 2، 2 اور مکرن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 37.2 اوورز میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے اسکاٹ ایڈورڈز نے 38، ویزلی بریسی نے 37 اور سیبرانڈ نے 33 رنز بنائے، اس کے علاوہ باسدی لیڈا 10، میکس اوڈوڈ 5 اور مکارن 4، کولن ایکرمین اور وین ڈیر میروے صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ وین بیک 2 اور آریان دت نے ایک رن بنایا۔

تیجا ندا مینورو 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے لیکن اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دے سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو انگلینڈ دسویں اور ہالینڈ کی ٹیم نویں نمبر پر ہے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلورلڈکپ :انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی