نئی دہلی: ہندی سنیما کی سپر اسٹار باہو بلی اسٹارر پربھاس کی نئی ایکشن تھرلر فلم ‘سالار’ کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
ایکشن تھرلر فلم ‘سالار‘ کا ٹیزر جولائی میں جاری کیا گیا تھا جس کے بعد سے پربھاس کے مداح فلم کے ٹریلر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اب مداحوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘سالار’ کے ٹریلر کا پہلا حصہ (حصہ 1) رواں ماہ کے آخر یا یکم دسمبر کو جاری کیا جائے گا، اس خبر نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے اور اب وہ ٹریلر کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہیں
پربھاس کی فلم کو بلاک بسٹر فلم ‘کے جی ایف’ کے ڈائریکٹر پرشانت نیل پروڈیوس کر رہے ہیں، فلم ‘سالار’ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ‘سالار’ پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور تامل میں ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘ڈنکی’ سے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے ‘سالار’ کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنگ خان کی دو فلموں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کی بے پناہ کامیابی نے ‘سالار’ کے میکرز کو تصادم سے بچنے پر مجبور کردیا ہے اور وہ اب شاہ رخ خان کا مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔