29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

مغربی ہوائیں ملک میں داخل، 24 ستمبر تک بارشیں

ضرور جانیے

محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار 24 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعلان کے مطابق 22 سے 24 ستمبر تک ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں، ان سے سندھ میں کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان تین روز کے دوران سبی، قلات، لسبیلہ، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی، نشیبی علاقوں میں طغیانی اور ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سجاول، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت کچھ نشیبی علاقوں کو خبردار کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں آج سے بارش کا آغاز ہوگیا ہے، ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق واسا کا عملہ مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسممغربی ہوائیں ملک میں داخل، 24 ستمبر تک بارشیں