29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

اسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا ، کئی مقامات پر بارش کا امکان

ضرور جانیے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم چترال، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جب کہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 41، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پسندیدہ مضامین

موسماسلام آباد سمیت بیشتر شہروں میں موسم خشک رہے گا ، کئی...