29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

ہم ویسے بھی انتخابات چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر

ضرور جانیے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کے اجراء کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے اور پیر تک ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات ہر حال میں ہوں، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔ ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ 8 فروری کو انتخابات کرائے جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کوئی بھی بیان میرے ذریعے آئے گا، اس بار نظریاتی کارکنوں اور رہنماؤں کو ٹکٹ ملیں گے۔

چند سینیٹرز نے قرارداد منظور کی جس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں، ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا ہے، ہم پہلے ہی چاہتے تھے کہ آر اوز عدلیہ سے ہوں۔

الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد قانونی نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ کے نشان پر قبول کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا ہے جس کی وضاحت ہم سپریم کورٹ کو کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ عدلیہ نوٹس واپس لے لے گی۔

یہاں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان چیف جسٹس کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی یا تحریک انصاف کے بانی نے کبھی چیف جسٹس کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانہم ویسے بھی انتخابات چاہتے ہیں، بیرسٹر گوہر