15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

ویوو کا وائے سیریز کا سستا فون متعارف

ضرور جانیے

بیجنگ:(ڈیلی اردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 12 نومبر 2023ء) چین کی سمارٹ موبائل فون بنانے والی کمپنی ویوو نے مہنگائی کے اس دور میں سستا ‘وائی‘ سیریز کا فون متعارف کرا دیا ہے جسے اس کی بیٹری اور کیمروں کی وجہ سے مناسب قیمت والا فون قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی کمپنی ویوو نے رواں سال پہلے ہی ‘وائی’ سیریز کے متعدد فونز متعارف کرائے تھے اور اب اس نے صارفین کے لیے ‘وائی 27 ایس’ متعارف کرایا ہے جو ‘وائی 27’ سیریز کا حصہ ہے۔

ویوو وائی 27 ایس کو 6.4 انچ سکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اسے اینڈرائیڈ 13 آپریٹنگ سسٹم میں صارفین کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

مناسب قیمت والے اس چینی فون کے بیک پر دو کیمرے ہیں جن میں سے مین کیمرہ 50 میگا پکسل اور دوسرا کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے تاہم ویوو کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمروں کو جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اسے صارفین کے لیے مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فنگر پرنٹ سنسر

ویوو وائی 27 ایس میں فنگر پرنٹ سنسر سمیت دیگر فیچرز موجود ہیں جبکہ اسے طاقتور بیٹری اور فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

ویوو وی سیریز کے فونز کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 44 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ صرف 30 منٹ میں صفر سے آدھی سے زیادہ بیٹری چارج کرسکتا ہے۔ ہے.

فی الحال ویوو کمپنی نے فوری طور پر اس فون کو صرف انڈونیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔ 50 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

تاہم جب اسے پاکستان میں لانچ کیا جائے گا تو اسے مزید کم کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ اس فون کو قیمت، کیمروں اور بیٹری کے لحاظ سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

پسندیدہ مضامین

موبائلویوو کا وائے سیریز کا سستا فون متعارف