23.9 C
Karachi
Tuesday, February 27, 2024

ویرات کوہلی اچانک ورلڈکپ اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی چلے گئے

ضرور جانیے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار ویرات کوہلی نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے قبل ٹیم چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کے لیے بھارتی ٹیم بھارتی شہر ترواننت پورم میں موجود ہے تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر ویرات کوہلی کو اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی روانہ ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی نے ٹیم مینجمنٹ سے گوہاٹی سے ممبئی روانگی کی درخواست کی تھی۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کوہلی کی اسکواڈ سے روانگی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں تاہم اب تک اس جوڑے کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلویرات کوہلی اچانک ورلڈکپ اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی چلے گئے