25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں

ضرور جانیے

کراچی: شارع فیصل انصاف ہاؤس کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

لاٹھیوں سے لیس حملہ آوروں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر موجود دو اہلکاروں پر حملہ کیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی وردی پھاڑ دی۔

حملہ آوروں نے فرار ہوتے ہوئے پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں شاہراہ فیصل پر انصاف ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر موٹر سائیکل سواروں نے لاٹھیوں، ڈنڈوں اور اسلحے سے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی، مسلح افراد نے ہاتھ ملانے کے دوران 2 پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑ دی، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانانصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں...