15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

تیونس: ویمن ٹینس پلیئر کا انعامی رقم فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا اعلان

ضرور جانیے

تیونس کی خاتون ٹینس کھلاڑی ونز جبیر نے میچ جیتنے کے بعد انعامی رقم فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اونس جبیر نے میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد جشن منانے کا کوئی حق نہیں۔

ٹینس کھلاڑی غزہ کا ذکر سن کر آبدیدہ ہو گئیں اور اعلان کیا کہ وہ ٹورنامنٹ جیتنے سے ملنے والی انعامی رقم کا ایک حصہ فلسطینیوں کو عطیہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ٹورنامنٹ جیت کر خوش ہوں لیکن فلسطین کی موجودہ صورتحال مجھے جشن منانے سے روک رہی ہے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلتیونس: ویمن ٹینس پلیئر کا انعامی رقم فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا...