17.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

توشہ خانہ کیس: نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد واپس کرنے کا حکم

ضرور جانیے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم واپس لے لیا، عدالت نے ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی جائیداد واپس کرنے کے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے نواز شریف کی جائیداد، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اکتوبر 2020 میں جائیداد ضبطی کے احکامات دیے تھے جس کے بعد لاہور میں نواز شریف کی 1650 کنال سے زائد زرعی زمین اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانتوشہ خانہ کیس: نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد واپس کرنے کا...