30.9 C
Karachi
Thursday, June 13, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، چند مقامات پر بارش کا امکان

ضرور جانیے

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ گلگت بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سکردو میں 6 ملی میٹر، پٹن میں 3 ملی میٹر اور دیر (اپر) میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 42، حیدرآباد، لسبیلہ، مٹھی اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ آنے والے دنوں میں موسم میں بہتری آئے گی لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسمملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، چند مقامات پر بارش...