15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

ٹک ٹاک نے ایک اور فیچر متعارف کرا دیا

ضرور جانیے

بیجنگ: سوشل میڈیا ویڈیو ایپ ٹک ٹاک ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جو مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ کے لیے بہت منفرد ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹک ٹاک گوگل سرچ کو ‘ان ایپ‘ سرچ رزلٹ کا حصہ بنانے پر کام کر رہا ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوگل سرچ فیچر کو کچھ ممالک میں آزمایا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک ایپ کے سرچ آپشن کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے خاموشی سے سرچ رزلٹ میں وکی پیڈیا کی تفصیلات دکھانا شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے کمپنی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ٹک ٹاک نے صارفین کو ایپ کے سرچ رزلٹ میں اضافی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے وکی پیڈیا کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

پسندیدہ مضامین

ٹیکنالوجیٹک ٹاک نے ایک اور فیچر متعارف کرا دیا