رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل وارم اپ میچز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
10 ٹیمیں 5 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہفتے کے دوران 50 اوورز کے دو باضابطہ مقابلے کھیلیں گی، جس کے میچز بھارت کے تین مختلف شہروں میں ہوں گے۔
یہ میچ جمعہ 29 ستمبر اور منگل 3 اکتوبر کے درمیان گوہاٹی، حیدرآباد اور ترواننت پورم میں ہوں گے اور ٹیموں کو ورلڈ کپ کے دوران متوقع حالات سے ہم آہنگ ہونے کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔
وارم اپ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش اور سری لنکا گوہاٹی میں، جنوبی افریقہ ترواننت پورم میں افغانستان اور حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔
میزبان بھارت اگلے روز گوہاٹی میں موجودہ چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف مقابلہ کرے گا جبکہ پانچ بار کی فاتح آسٹریلیا اسی دن ترواننت پورم میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں کچھ قیمتی پریکٹس کی تلاش میں ہوگی۔
تمام میچز ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے اور ٹیموں کو میچوں کے دوران اپنے 15 رکنی اسکواڈ کے تمام ارکان کو میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی۔
ورلڈ کپ وارم اپ میچز:
جمعہ 29 ستمبر
بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا، بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی
جنوبی افریقہ بمقابلہ افغانستان، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم
نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد
ہفتہ 30 ستمبر
بھارت بمقابلہ انگلینڈ، برساپاڑہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی
آسٹریلیا بمقابلہ نیدرلینڈز، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم
پیر 2 اکتوبر
انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی
نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم
منگل 3 اکتوبر
افغانستان بمقابلہ سری لنکا، بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی
بھارت بمقابلہ نیدرلینڈز، گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ترواننت پورم
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، حیدرآباد