15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

ٹیسٹ کا تیسرا روز: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا کیخلاف 216 رنز کا خسارہ

ضرور جانیے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں جاری ٹیسٹ میچ کا آج تیسرا دن ہے اور پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں 487 رنز کے جواب میں 271 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ٹیسٹ کا تیسرا دن

پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز سے کیا۔

خرم شہزاد کو پیٹ کمنز نے دن کے آغاز پر 7 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ بابر اعظم کو مچل مارش نے 21 رنز پر آؤٹ کیا۔

امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا، سرفراز احمد کو مچل اسٹارک نے 3 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ سعود شکیل کو جوش ہیزل ووڈ نے 28 رنز پر اور فہیم اشرف کو 9 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنایا، عامر جمال 10 رنز بنا کر نیتھن لائن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ کیا کیا

شاہین شاہ آفریدی کو ٹریوس ہیڈ نے چار رنز پر آؤٹ کیا۔

دوسرا دن

گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق نے کیا۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللہ شفیق 42 رنز بنا کر اسپن بولر نیتھن لائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ کا پہلا دن

میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین نے 16، اسٹیو اسمتھ نے 31 اور ٹریوس ہیڈ نے 40 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پسندیدہ مضامین

کھیلٹیسٹ کا تیسرا روز: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز پر...