15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان

ضرور جانیے

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

منگل کو موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم صبح کے وقت کچھ مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی رہے گی تاہم مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ، پشاور اور ڈی آئی خان میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند برقرار رہے گی جب کہ بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

شدید دھند

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا تاہم بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ خانپور، رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، بھکر، لیہہ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواہ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند اور سموگ کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں پوٹھوہار ریجن کے کچھ مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہن جودڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم انتہائی سرد اور خشک رہے گا۔

پسندیدہ مضامین

موسمملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا...