15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

ہر کچن میں موجود وہ سپر فوڈ جو متعدد بیماریوں کو آپ سے دور رکھے

ضرور جانیے

لہسن (ڈیلی اردو پوائنث ۔ 12 نومبر 2023ء)جتنا چھوٹا نظر آتا ہے، یہ فوائد سے بھرا ہوا ہے۔

لہسن کا تعلق زیر زمین سبزیوں سے ہوتا ہے جبکہ لہسن ذائقے میں تیز ہوتا ہے، اس کی بو بھی کافی ناپسند ہوتی ہے۔

قدرت نے اس ننھے لہسن میں بے شمار جسمانی فوائد پوشیدہ رکھے ہیں، اس کے علاوہ لہسن کا استعمال آپ کو کئی جسمانی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

قوت مدافعت

خون کے سفید خلیات جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت رکھتے ہیں اور لہسن جسم میں سفید خون کے خلیات کو بڑھاتا ہے جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ لہسن سے ہائی بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے، لہسن کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور خون کی گردش کو بہتر بناتے ہوئے خون کی شریانوں سے دباؤ کو کم کرتا ہے۔

کینسر

لہسن میں قدرت نے ایسے مرکبات کی دولت جمع کر رکھی ہے جو جسم میں کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

کولیسٹرول

لہسن کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے لہسن آنتوں سے جذب ہونے والے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور جسم سے کولیسٹرول کو دور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ لہسن میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انفیکشن سے لڑتی ہیں جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو ٹوٹنے سے بھی بچاتے ہیں۔

پسندیدہ مضامین

صحتہر کچن میں موجود وہ سپر فوڈ جو متعدد بیماریوں کو آپ...