15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

سینیٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرلی

ضرور جانیے

سینیٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوئے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات خراب ہیں، مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملہ کیا گیا، قرارداد میں مزید کہا گیا کہ امل ولی خان اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

دلاور خان نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، محکمہ صحت ایک بار پھر کورونا کے پھیلاؤ کا اشارہ دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم چلانے کے لیے مساوی حقوق دیے جائیں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے شیڈول کو معطل کرے۔ یہ قرارداد دو بار منظور کی گئی۔

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے کہ انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانسینیٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرلی