23.9 C
Karachi
Monday, March 4, 2024

روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو دورے سے واپسی پر اہم تحائف دے دیے

ضرور جانیے

روسی صدر پیوٹن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو روس کے دورے سے واپسی پر انتہائی اہم تحائف پیش کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے کم جونگ ان کو پانچ آتشگیر کامیکاز ڈرونز کا تحفہ پیش کیا۔

چین اور شمالی کوریا کی سرحد سے متصل روسی علاقے کے مقامی گورنر نے شمالی کوریا کے رہنما کو صدر پیوٹن کی جانب سے خیر سگالی کے تحفے کے طور پر ایک گیران 25 جاسوس ڈرون اور بلٹ پروف جیکٹس کا ایک سیٹ بھی پیش کیا۔

روسی گورنر نے کم جونگ ان کو ایسے کپڑے بھی پیش کیے جو تھرمل کیمروں پر نظر نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اعلیٰ حکام کے ہمراہ اپنی خصوصی بلٹ پروف ٹرین کے ذریعے منگل کے روز روس کے دورے پر پہنچے تھے۔

کورونا وبا کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ کا کسی بھی ملک کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت بھی دی جسے صدر پیوٹن نے قبول کر لیا۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلروسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو دورے سے واپسی پر...