15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

جس جماعت کا منشور ہماری پارٹی کے قریب ہے اس سے بات کریں گے، یوسف رضا گیلانی

ضرور جانیے

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جس جماعت کا منشور ہماری پارٹی کے قریب ہے اس سے بات کریں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت موثر انتخابی مہم چلا رہے ہیں، سرد موسم کے باوجود الیکشن میں ٹرن آؤٹ اچھا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو 10 سال پہلے ایک علیحدہ سرائیکی صوبہ بن چکا ہوتا، آج آپ کی اپنی اسمبلی، ہائی کورٹ اور این ایف سی ہوتی، میں متعصب نہیں ہوں لیکن صوبے کا نام سرائیکی زبان کے مطابق ہونا چاہیے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آج سرائیکی پارٹی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاول بھٹو کے جلسے میں سرائیکی پارٹی کے کارکنوں کو مدعو کروں گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اس خطے کے لیے فنڈز مختص کیے جاتے ہیں لیکن ان کی اس خطے میں سرمایہ کاری نہیں کی جاتی، خیبر پختونخوا کو پیپلز پارٹی نے تسلیم کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 90 دن میں علیحدہ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے اپنی حکومت میں اسے پورا نہیں کیا۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانجس جماعت کا منشور ہماری پارٹی کے قریب ہے اس سے بات...