29.9 C
Karachi
Sunday, May 19, 2024

مراکش کے تباہ کن زلزلے میں ہلاک افرادکی تعداد 2 ہزار 862 تک پہنچ گئی

ضرور جانیے

مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 862 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مراکش کے جنوب مغربی علاقے میں جمعے کی رات آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے 75 کلومیٹر دور اٹلس پہاڑی سلسلہ تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ چلے گئے

حکام کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 862 تک جا پہنچی ہے جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دی گئی تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق زلزلے کے باعث عمارتیں ملبے کے ڈھیر بن گئیں، بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ درجنوں عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس زلزلے کو 1960 کے بعد سے اب تک کا سب سے مہلک زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے، مراکش میں 1960 میں آنے والے زلزلے سے 12 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے زلزلہ متاثرین کے لیے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل کھول دیا۔

مراکش میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کو پناہ فراہم کر رہا ہے، رونالڈو کا ہوٹل سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات کے ساتھ فور اسٹار ہوٹل ہے۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلمراکش کے تباہ کن زلزلے میں ہلاک افرادکی تعداد 2 ہزار 862...