29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینی بچوں کی تعداد 20 ہوگئی

ضرور جانیے

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 20 معصوم فلسطینی بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک 370 فلسطینی شہید اور 2200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شہدا میں 20 بچے بھی شامل ہیں اور 121 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائیہ غزہ میں عام فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، محصور غزہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ادویات اور بنیادی ضروریات کی قلت ہے اور موجودہ صورتحال میں صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے۔

اسرائیل وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے حماس کے حملوں کے جواب میں غزہ پر بڑے حملے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسرائیل ہر جگہ پوری طاقت کا استعمال کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دھمکی دی کہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی، فلسطینی غزہ خالی کردیں۔

پسندیدہ مضامین

انٹرنیشنلغزہ میں اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینی بچوں کی تعداد 20...