21.9 C
Karachi
Wednesday, November 29, 2023

” صحابہ کی محبت ھماری شان”

ضرور جانیے

محبت ان سے کرنی تھی جو جنت کے ستارے ھیں
محبت ان سے کربیٹھے جنھیں دشمن بتایا تھا

جو اپنے رب کے پیارے تھے جنھیں کے دم سے رونق تھی
جنھیں قرآں میں رب نے غالب وناصر بتایا تھا

ھمیں اچھے برے اپنے پرائے کی بھی پہچاں ھونہی پائی
یہ وہ دشمن ھیں جن کے ھاتھ دھوکا ھم نے کھایا تھا

مسلمانوں کا رشتہ ایک ھے کلمہ کی نسبت سے
نبی (علیہ السلام )نے جسم کی مانند ھمیں کرکے دکھایا تھا

صحابہ کو گوارا تھا نہ اک مسلم کو غم پہنچے
انہیں اپنوں پہ مشفق غیر پہ جنگجو بنایا تھا

وہ کلمہ کے لئے جانوں پہ اپنی کھیل جاتے تھے
خدا کے نام پہ قربانیوں کا گر سکھایا تھا

جو ھم نے دوست سمجھا اپنے دشمن کو تو پھر دیکھو
گواہ تاریخ ھے دشمن نے ہر منزل پہ مارا تھا

یہی تعلیم قرآن ھے یہی سنت نبی کی ھے
مسلمانوں کو اپنے بھائ کا غم خواہ بنایا تھا

یہ ھم کو کیا ھوا دنیا کی جھوٹی شان وشوکت میں
خدا کے دشمنوں کو ھادئ ورھبر بنایا تھا

رکھی امید ان سے رزق اور جاں کی حفاظت کی
جنھیں رب نے جھنم کے لئے ایندھن بنایا تھا

ٹٹولو اپنے ایماں کو جگاؤ اپنے مسلم کو
کہ تم وہ ھو کہ ایمان و یقین جن کو سکھایا تھا

صحابہ کی طرح بننے کی کوشش کرکے تو دیکھو
یقیں سے جب لڑے دشمن پہ ہی غالب کرایا تھا

ھماری زندگی کے ایک ایک لمحہ کا ھادی ھے
خدارا جان لو قرآن کو ہی رہبر بنایا تھا

صحابہ کی محبت حاصل ایمان ھے سن لو
پھر انکے ہر عمل کو دیکھ کر جینا سکھایا تھا

شجاعت سیکھ لیں خالد سے سلمان اور حمزہ سے (رض)
علی کو شیر حسین کو عالئ شہداء بنایا تھا

ابھی بھی جان ھے باقی ابھی بھی سیکھ جائیں ھم
نہ بھولو اے مسلمانوں تمھیں عقبی کے خاطر ہی بنایا تھا

صحابہ کی طرح جنت کے رستہ پر چلو گر تم
تو تم کو پوری دنیا کے لئے رہبر بنایا تھا

جو اپنے راستے کھو دیں وہ منزل بھول جاتے ھیں
چلو رستے صحابہ کے جنھیں منزل بنایا تھا

جو کلمہ کی قدر کرلے نبی (علیہ السلام ) کی مان کر چل لے
حفاظت کا حصار اس کے لئے برحق بنایا تھا

کوئ دشمن ھمارا بال بھی بیکا نہ کرپائے
کرامت کو مسلماں کی بڑا برتر بنایا تھا

کلام اھلیہ ڈاکٹر عثمان انور

پسندیدہ مضامین

شاعری" صحابہ کی محبت ھماری شان"