29.9 C
Karachi
Sunday, May 19, 2024

بھارتی کمنٹیٹر نے نسیم شاہ کی انجری پاکستان کیلئے ’’بڑا نقصان‘‘ قرار دیدیا

ضرور جانیے

بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ٹویٹ کیا کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ نسیم شاہ کے بارے میں خبر اس سے بھی بدتر ہے جتنی لگتی تھی۔ اگر وہ ہار گیا تو ان گرین شرٹس کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔

ایشیا کپ کے دوران روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو میچ کے 46 ویں اوور میں دائیں کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنا 10 اوورز کا کوٹہ پورا نہیں کرسکے تھے اور اسی میچ میں بیٹنگ کے لیے بھی نہیں آئے تھے۔ تھے

فاسٹ بولر کا دبئی میں مکمل چیک اپ کیا گیا جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں رہی جس میں سنگین انجری کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ روز کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انجری کے باعث فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن سے بھی باہر ہوسکتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نسیم شاہ نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ کم از کم 6 ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے، قومی ٹیم کو اگلے ہفتے تک میگا ایونٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کرنا ہوگا۔

پسندیدہ مضامین

کھیلبھارتی کمنٹیٹر نے نسیم شاہ کی انجری پاکستان کیلئے ’’بڑا نقصان‘‘ قرار...