29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

ملک بھر میں آہستہ آہستہ گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، کراچی میں آج ہلکی بارش کا امکان

ضرور جانیے

ملک بھر میں گرمی کی شدت آہستہ آہستہ ٹوٹنے لگی ہے، کئی شہروں میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، دادو، سانگھڑ، مٹھی، تھرپارکر، ننگر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور خیرپور میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب اور مغرب سے 18 سے 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پسندیدہ مضامین

موسمملک بھر میں آہستہ آہستہ گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، کراچی میں...