25.9 C
Karachi
Friday, April 19, 2024

حکومت نے عوام کو یکم اکتوبر سے پیٹرول سستا ہونے کی امید دلا دی

ضرور جانیے

نگران وفاقی حکومت نے عوام کو امید دی ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول سستا ہو جائے گا۔

کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر صنعت گوہر اعجاز نے کہا کہ اگر کرنسی مستحکم ہوئی ہے تو نتائج بھی اچھے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے سے بہتری آئی ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے، اقدامات کے باعث کرنسی اپنی جگہ پر واپس آگئی ہے، امید ہے کہ پہلی تاریخ کو پیٹرول کی قیمتوں پر اچھی خبر آئے گی۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعت و تجارت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گوہر اعجاز کو نہ صرف مجھ پر بلکہ پورے ملک کے صنعتکاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ معاشی اور سماجی مسائل 75 سال سے ہیں، گوہر اعجاز 90 دن میں حل نہیں کر سکتے۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارحکومت نے عوام کو یکم اکتوبر سے پیٹرول سستا ہونے کی امید...