29.9 C
Karachi
Saturday, February 24, 2024

قومی ٹیم کی بھارت روانگی کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ضرور جانیے

لاہور-قومی ٹیم کی بھارت روانگی کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی ٹیم کو ویزوں کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ بالآخر حل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے ہیں جس کے بعد قومی ٹیم بدھ کو براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے ای میل بھیجی ہے، قومی ٹیم 26 اور 27 تاریخ کی رات بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے وقت پر ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی میں احتجاج درج کرایا تھا جس کے بعد آئی سی سی حکام نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا تھا۔

پہلا میچ

ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم 29 ستمبر اور 3 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو محدود تعداد میں ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک اندازہ نہیں ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے۔ پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی تعداد پر وزارت خارجہ اور آئی سی سی کے تعاون سے کام کیا جا رہا ہے۔ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین کو ورلڈ کپ میچز کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، میگا ایونٹ میں پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کی طرح اس ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی پاکستانی شائقین کو محدود تعداد میں ویزے جاری کیے جائیں گے۔

پسندیدہ مضامین

کھیلقومی ٹیم کی بھارت روانگی کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا...