15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

ماضی کے نامور چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی کرنیکا اعلان

ضرور جانیے

سابق معروف چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان نے ساتھی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وانیا ندیم سے شادی کا اعلان کردیا۔

متعدد پاکستانی ڈراموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے والے زوہیب خان حال ہی میں یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

22 سالہ زوہاب نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر شادی کرسکتا ہوں لیکن  میں خود چاہتا ہوں کہ اگلے تین سال تک شادی کرلوں۔’

اداکار نے کہا کہ میں اگلے تین سال بعد شادی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے اپنے کچھ اہداف حاصل کرنے ہیں۔ اگر میں اگلے چار مہینوں میں ان اہداف کو حاصل کر لیتا ہوں، تو میں شادی کرسکتا ہوں۔

زوہاب نے اس پوڈ کاسٹ میں پہلی بار اپنی ہونے والی دلہن کے بارے میں انکشاف کیا اور کہا کہ وہ اداکارہ وانیا ندیم سے شادی کر رہے ہیں۔

بات چیت جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘لڑکی شادی کے لیے تیار ہے، وہ کل شادی کرنے کے لیے کہہ رہی ہے لیکن میں نے اسے مشورہ دیا کہ پہلے اپنا کیریئر نہ بنائیں اور پھر شادی کریں، آج کل وہ ڈرامہ بھی ہے۔ ‘

زوہاب کا کہنا تھا کہ ‘میرے والد کے انتقال کے بعد مجھے اور میرے بڑے بھائی کو جلد ہی گھر کی ذمہ داریاں مل گئیں، ان ذمہ داریوں کی وجہ سے میں ابھی شادی نہیں کرسکتا’۔

وانیہ ندیم کون ہیں؟

ونیا ندیم پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں اداکاری کر رہی ہیں جو آن ایئر ہے۔

واضح رہے کہ نوجوان اداکار زوہیب خان پاکستان کے لیجنڈری فنکار مرحوم معین اختر کے پوتے ہیں جس کا انکشاف انہوں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

اس کے علاوہ زوہیب خان کئی پاکستانی ڈراموں میں نظر آچکے ہیں جن میں کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، عمر دادی اور گھر والے، ممی اور واہ، میں، یہ زندگی ہے، سانس، بلبلز، پرفیوم چوک اور پنجرا وغیرہ شامل ہیں۔

پسندیدہ مضامین

شوبزماضی کے نامور چائلڈ آرٹسٹ زوہاب خان کا ساتھی اداکارہ سے شادی...