15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ شائع کر دی

ضرور جانیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقوں کی رپورٹ شائع کر دی ہے۔

ابتدائی حلقوں کی رپورٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقوں کے نقشے بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں، ابتدائی حلقوں کی اشاعت 30 روز یعنی 26 اکتوبر تک جاری رہے گی، متعلقہ حلقے کا ووٹر ابتدائی حلقوں پر اعتراض کر سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعتراضات پر 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک فیصلے کیے جائیں گے۔ اعتراضات جمع کرانے والے شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ متعلقہ حلقے کا ووٹر ہو۔ ضلعی نقشے فیس ادا کرکے الیکشن کمیشن سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 63 ہزار 863 ہے، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہیں، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 7 لاکھ 87 ہزار 954 ہے۔

قومی اسمبلی

پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922 ہے، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 نشستیں ہیں، پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 5 ہزار 595 ہے۔

پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 297 نشستیں ہیں، صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 4 لاکھ 29 ہزار 929 ہے۔

سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 ہے، سندھ میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 61 ہے، سندھ میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 13 ہزار 52 ہے۔

سندھ میں صوبائی اسمبلی کی 130 نشستیں ہیں، سندھ میں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 4 لاکھ 28 ہزار 432 ہے۔ کراچی کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 22 ہے، کراچی کے 7 اضلاع میں سندھ اسمبلی کی 47 نشستیں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی آبادی 48 لاکھ 56 ہزار 97 ہے، خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی میں 45 نشستیں ہیں۔ ایک نشست کا کوٹہ 3 لاکھ 55 ہزار 270 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 16 ہے، یہاں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 9 لاکھ 30 ہزار 900 ہے۔

بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 51 ہے، بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کا کوٹہ 2 لاکھ 92 ہزار 47 ہے۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانالیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کی رپورٹ شائع کر دی