15.9 C
Karachi
Friday, February 23, 2024

ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

ضرور جانیے

کراچی: دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر سے شروع ہونے والے نئے کاروباری ہفتے میں بھی گزشتہ ہفتوں سے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے فی پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 301 روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 39 پیسے سستا ہوکر 300 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 300 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز 109 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار 123 پوائنٹس تک بڑھ گیا تاہم بعد ازاں سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور پی ایس ایکس 74 پوائنٹس کی کمی سے 100 کی سطح پر آگیا۔ انڈیکس 45939 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

پسندیدہ مضامین

کاروبارڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری