15.9 C
Karachi
Thursday, February 22, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا فیصلہ

ضرور جانیے

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس اٹک جیل سے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریری عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سیکیورٹی میں اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیکیورٹی قافلے میں پولیس کی 13 گاڑیاں، 2 بکتر بند گاڑیاں اور ایک ایمبولینس شامل ہے۔

عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم جیل حکام کو عدالت کا تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہواتھا۔

دوسری جانب عمران خان نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ وہ اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل نہیں کریں گے۔

سائفر کیس

میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے، میں نے اٹک جیل میں ایڈجسٹ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل نہ کیا جائے، میں اپنے وکلاء سے درخواست واپس لینے کے لیے کہوں گا۔

جبکہ سیکرٹ ایکٹ اسپیشل کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شامل لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھا دیگر وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو جلد از جلد چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سیکرٹ ایکٹ اسپیشل کورٹ نے عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سائفر کیس میں عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اٹک جیل میں کیس کی ان کیمرہ سماعت ہوئی، عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کردی۔

پسندیدہ مضامین

پاکستانچیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کئے...